قائدآباد، جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق

June 10, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائدآباد مسلم آباد کالونی عیدگاہ گرائونڈ کے قریب جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 32 سالہ سرفراز زخمی ہوگیا جو جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے بتایا کہ علاقہ میں پانی کی قلت کے باعث پانی کے اسٹینڈ پر جھگڑا ہوا تھا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔