یوٹیلیٹی اسٹورز پر مستحق افراد کیلئے 35 ارب روپے مختص

June 10, 2023

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 35 ارب روپے سے مستحق افراد کیلئے آٹے چاول چینی دالوں اور گھی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ مستحق افراد کے علاج اور امداد کیلئے پاکستان بیت المال کو 4 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ یونانی ادویات عام طور پر دیہاتی اور کم آمدنی والے افراد استعمال کرتے ہیں جن کی سہولت کیلئے یونانی ادویات پر سیلز ٹیکس کی شرح 1 فی صد کی جارہی ہے۔