جرائم پیشہ افراد کا پولیس کی سرپرستی میں کراچی کے کاروباری افراد کو بلیک میل کرنیکا انکشاف

June 10, 2023

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی میں سرجانی ٹاون، اورنگی ٹاؤن اور خدا کی بستی کے جرائم پیشہ افراد پولیس سرپرستی میں کراچی کے بڑے اور معروف کاروباری افراد سے بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے بٹوررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ جرائم پیشہ افراد جعلی چیکس اور جعلی بینک اکاؤٹنس اور کاروباری افراد کی جعلی اسٹامپس کے ذریعے کمپنی کے نام سے کروڑوں روپے کے جعلی چیکس جاری کرواتے ہیں۔بعدازاں ان جعلی اور باؤنس ہوجانے والے چیکس کو بنیاد بنا کر ان کاروباری افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی جاتی ہیں جس کے بعدان کاروباری افراد کو تھانے بلاکر ایس ایچ او کی سرپرستی میں ان جرائم پیشہ افراد سے زبردستی لاکھوں روپے کا راضی نامہ کروایا جاتا ہے۔