اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجٹ میں 29 فیصد اضافہ، ایک ارب 54 کروڑ مختص

June 10, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مالی سال 2023-24میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایک ارب 54کروڑ 33لاکھ 22ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہیں مالی سال 2022-23میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایک ارب 9کروڑ 96لاکھ 8 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ 57 ہزار ، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 19 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار ، ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے 97 لاکھ 79 ہزار ، گرانٹس ، سبسڈیز اور قرضوں کی مد میں پانچ لاکھ ، اثاثوں کیلئے 5 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار جبکہ مرمت وغیرہ کیلئے 1 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔