بیت المال، نیشنل کونسل آف آرٹس، لوک ورثہ کے بجٹ میں اضافہ

June 10, 2023

اسلام آباد(شکیل اعوان ،خصوصی رپورٹر)نئے مالی سال 2023،24کے بجٹ میں پاکستان بیت المال کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا جا رہا ہے گزشتہ مالی سال 22،23 میں بیت المال کا بجٹ 6 ارب روپے تھا جو اب بڑھا کر 10 ارب کر دیا گیا ہے 4 ارب روپے کا ا ضافہ کر دیا گیا ہے ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا میں وزیر خزانہ کا خصوصی مشکور ہوں جنہوں نے بہت اچھا اضافہ کیا ہے اور انشاللہ میرٹ پر پہلے بھی کام ہو رہا تھا اب بھی کیا جائے گا،نئے مالی سال میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے بجٹ میں ایک کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے گزشتہ مالی سال 22،23 کا بجٹ 27کروڑ تھا اب 28کروڑ کر دیا گیا ہے نئے مالی سال میں لوک ورثہ کے بجٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے گزشتہ مالی سال22،23 میں 1کروڑ 50 لاکھ تھا جو اب بڑھا کر ایک کروڑ 67 لاکھ 78 ہزار روپے کر دیا گیا ہےجبکہ لوک ورثہ نے ایک سو چھیانوے 500ڈیمانڈ کیا تھا۔