کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہجرت کالونی الفلاح مسجد کے قریب واقع حجام کی دکان میں گولی لگنے سے 12 برس کا عمر اور 14برس کا عامر زخمی ہو گئے ،انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ منیر نامی نوجوان اپنا لائسنس یافتہ پستول لیکر دکان میں بیٹھا تھا اور اسے صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔