تمام اختلافات ختم، پاکستان سنی تحریک کے دونوں دھڑے متحد

September 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کےدونوں دھڑے متحد ہو گئے، سنی تحریک کےسربراہ بلال سلیم قادری اورثروت اعجاز قادری نے اپنے تمام اختلافات ختم کرتے ہوئے ایک ہونے کا اعلان کردیا،اس بات کا اعلان انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کے باعث بلال سلیم قادری الگ ہوکر سنی تحریک کے لیے کام کررہے تھے لیکن ، ہم میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہمارے لیے ہمارے شہید قائد کا نظریہ اور مشن اہم ہے، انھوں نے بتایا کہ میں ( ثروت اعجاز قادری) بطور صدر اور بلال سلیم قادری جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے کام کریں گے، دونوں طرف سے مرکزی اور صوبائی کمیٹی کو تحلیل کر کے فی الحال آٹھ رکنی عبوری کمیٹی بنادی گئی ہے، اس موقع پر بلال سلیم قادری نے کہا کہ ہم نے آپس کے تمام اختلافات کو بھلا دیا ہے، قبل ازیں بلال سلیم قادری اپنے رفقا کے ساتھ قادری ہائوس پہنچے تو ثروت اعجاز قادری اور ان کے ساتھیوں نے والہانہ استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنما شہید سلیم قادری کے مزار پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔