سندھ، رواں سال ملیریا کے 3 لاکھ، ڈینگی کے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

September 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے 3لاکھ سے زائد جبکہ ڈینگی کے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں رواں سال ملیریا کے3لاکھ28ہزار 913کیسز جبکہ ڈینگی کے 1ہزار213کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملیریا سے سندھ میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 14افراد متاثر ہوئے جن میں سے3ضلع شرقی،1 وسطی ، 3کورنگی اور 7کا تعلق جنوبی سے ہے۔