کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)ربیع الاول کےآغاز سے ہی شہر برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا ، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سجا دیا گیا ہے، شہر کی مساجد ،عمارتوں اور گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، بیشتر علاقوں میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اس ضمن میں نیاز کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے ،شہر دورد وسلام سے گونج رہا ہے، مذہبی جماعتوں، انجمنوں نے بچوں کے جلوس، لانچوں کی ریلی اور مرکزی ریلیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔