کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کورنگی میں لٹیروں کے لئے گھر اور دفاتر آسان ہدف بن گئے۔ کورنگی بلال کالونی سیکٹر 8 بی میں نجی کمپنی کے دفتر میں تین ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ کمپنی ملازم محمد حسن کی مدعیت میں کورنگی صنعتی ایریا میں تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے کے مطابق تین ملزمان نے نجی کمپنی کے دفتر میں خاتون سمیت عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور دفتر کے عملے سے نقد رقم اور موبائل فون چھینے۔