کراچی( اسٹاف رپورٹر ) قصبہ کالونی میں واقع گھر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون 38 سالہ گلریزہ زوجہ عبدالغنی جاں بحق ہو گئی ،ایس ایچ او عمران آفریدی کے مطابق مقتولہ کو اسکے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے مطابق اسے اپنی بیوی پر کسی اور سے تعلقات پر شک تھا ،مقتولہ تین بیٹیوں کی ماں تھی،دریں اثناناردرن بائی پاس پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 35 برس کےا خواند بخش ولد بارک خان کو زخمی کردیا ، مشرف کالونی میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25 برس کے وسیم ولد رستم کو زخمی کردیا ،نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 25برس کے بلال یوسف کو زخمی کردیا ، گلستان جوہر ملینئم مال کے قریب نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 45 برس کا صفدر ولد اسلم زخمی ہوگیا ،شرافی گوٹھ کے علاقے فیوچر کالونی میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 10برس کی زہرہ دختر روشن خان زخمی ہوگئی ۔