کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جیل چورنگی سے تین ہٹی جانے والے روڈ پر علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتنے بھاری بل جمع کروانے کے باوجود بجلی اور پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ،احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا، داؤد چورنگی کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا،احتجاج کے باعث علاقے میں ٹریفک جام ہو گیا۔