ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے زیر اہتمام دفتر جماعت اسلامی میں سیمینار منعقد ہوا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ جب تک دین نافذ نہیں ہوگا ،کرپشن ، عصبیت اور لسانیت اور کرپٹ لوگ پاکستان کو ایسے ہی جونکوں کی طرح چمٹے رہیں گے ، سیمینار سے محمد ایوب مغل ، حافظ شیخ محمد عمر ، علامہ عبد الحق مجاہد ،مولانا ایاز الحق قاسمی ، ملک سلطان محمود صدر،عبد الحلیم خان ، حافظ اللہ دتہ کاشف، یونس غازی ایڈووکیٹ ،علامہ انوار الحق مجاہد ،حافظ زاہد مقصود ،مرزا محمد ارشد قادری نے بھی خطاب کیا۔