راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر اور چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہری 17موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ کوہسارکے علاقہ فیصل ایونیومیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سوزین جہان خان ایڈووکیٹ کاپرس چھین کرلے گیاجس میں 25ہزارروپے،کریڈٹ کارڈ ،روبی رنگ تھی ۔تھانہ سنگ جانی کے علاقہ ڈھوک صابرمیں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سعیداحمدکاموٹرسائیکل ،سنگ جانی بس سٹاپ پر دوموٹرسائیکل سوار محمدطارق کاموبائل،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ پشاور موڑ کے قریب تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمدثر شاہ اور اس کے دودودستوں سے تین موبائل ،تھانہ شمس کالونی کے علاقہ نسٹ روڈ پر نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر ڈیلیوری بوائے رحمت اللہ سے موبائل ،تھانہ کھنہ کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرصفدرنذیرسے موبائل چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ گولڑہ کے علاقہ شاہ اللہ دتہ میں عثمان جاویدکے تندورسے اس کے دوملازم 3لاکھ 90ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ فور میں غلام رضاکے گھرکے تالے توڑ کرسرکاری لیپ ٹاپ اور دوکمبل چوری کرلئے گئے ۔