ٹریفک حادثات اور عمارت سے گر کر 3 افراد جاں بحق

September 25, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر ناردرن بائی پاس خیبرکٹ گلشن چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،عمر 55سے 60 برس کے درمیان ہے ،فوری شناخت نہیں ہو سکی ،شارع فیصل پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،کلفٹن بلاک 2 میں واقع نجی اسپتال کے قریب زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل سے گر کر مزدور 40سالہ غلام قادر ولد عبد الحکیم جاں بحق ہو گیا ۔