کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ڈی ورمنگ انیشیٹو کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف کے سلسلے میں پیر کو نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نگراں صوبائی وزیر صحت، سماجی بہبود اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈاکٹر سعد خالد نیازتھے، اس موقع پر مقررین کاکہنا تھا کہ سندھ ڈی ورمنگ انیشیٹو حکومت سندھ کے محکمہ صحت کیلئےانتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ خطے کے بچوں کی صحت اور غذائیت کو براہ راست دیکھتا ہے، صرف سندھ میں اسکول جانے کی عمر کے تقریباً 4.7 ملین بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے انفیکشن کا خطرہ ہے،کیڑے مار دوا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور حفظان صحت کے اچھے طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے، کمیونٹیز کو آگاہ کرنے کیلئےمہم شروع کی جائیگی،اس موقع پر نگران وزیر صحت نے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور تکنیکی معاون شراکت داروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا،مزید برآں کیڑے مار دوا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور حفظان صحت کے اچھے طریقوں کی حوصلہ افزائی کمیونٹیز کو آگاہ کرنے کیلئےمہم شروع کی جائیگی۔