مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار

September 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان بازار پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا،مقابلے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، جبکہ اسکا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا،ہلاک ملزم کی شناخت فرحان ولد اسلم کے نام سے ہوئی،مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق جنرل اسٹور پر واردات کے دوران دکان کے مالک کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا،سکھن پولیس نے دو ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق بھینس کالونی 10 نمبر روڈ کے پاس تھانہ سکھن کی موبائل نے دو موٹر سائیکل سوار چار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد دو ملزمان جمیل احمد اور پرویز کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی عمیر اور ارشاد موقع سے فرار ہو گئے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون ،نقد اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔