پاکستان ریلویز مزید 10 کوچز کو فروخت کرے گی

September 27, 2023

کراچی(اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز نے اپنی مزید 10"ناکارہ" جرمن اکنامی کوچز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ بوگیاں اسلام اباد کیرج فیکٹری میں کچھ عرصے سے ڈمپ کر دی گئی تھی۔ مذکورہ کھیپ مشترکہ سات کی تعداد اور ایک ایک تین لاٹ میں فروخت کی جائیں گی۔ ریلوے حکام کا دعوی ہے کہ مذکورہ بوگیوں سے تمام قابل استعمال اشیاء نکال دی جائیں گی ۔