کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی رازق سنجرانی الاٹ کیا گیا سرکاری گھر چھوڑنےکو تیار ہوگئے۔
چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔
دوران سماعت وزارت پیٹرولیم کے نمائندے نے بتایا کہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت رازق سنجرانی کی سینڈک میٹلز کمپنی میں تعیناتی ہوئی جنہیں بعد میں ریگولر کر دیا گیا۔
جسٹس بابر ستار نےکہا کہ سمجھنے کی کوشش کریں، آپ کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ جلداز جلد وہ گھر خالی کردیں، اُنہیں اب گھر سرنڈر کرنے کا خیال کیسے آیا؟ کیس سے نظر آرہا ہے کہ اندر اور کیا کچھ ہو رہا ہے۔