ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نےملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کھویا یونٹس، سویٹس یونٹس، ملک شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 20 کلو ملاوٹی کھویا، 12 کلو غیر معیاری برفی تلف کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے چوک اور گلشن مارکیٹ ملتان میں 3 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ اور ملاوٹی اجزاء کا استعمال کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے اور کچن ایریا میں گندگی پائی جانے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ممتاز آباد ملتان میں سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر بیکری یونٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔