اضاخیل میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم و ریلی کا انعقاد

September 27, 2023

پشاور ( وقائع نگار )نوجوان نسل کو آئس اور دیگر منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے مومند یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن نے اضاخیل میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں ریلی نکالی جس میں سرپرست ماجد علی شاہ، صدر عادل مومند، چیئرمین زاہد تلاش،ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر عمران اللہ اورطلباء نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ نشہ پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ہم سب نے مل کر اس کا تدارک کرنا ہے۔