• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر، 3 ارب، 71 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کی کونسل نے مالی سال برائے 2023-24 کیلئے 3 ارب، 71 کروڑ، 7 لاکھ، 63 ہزار339سو روپے کا بجٹ متفقہ رائے سے منظور کرلیا بجٹ میں 26 لاکھ 5 ہزار 388 سو روپے کی بچت ظاہرکی گئی ہے صدر ٹاؤن کے چیئرمین وکنو ینر منصور احمد شیخ نے کونسل ہال میں بجٹ پیش کیا اس موقع پرٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمنٰ موتی والا، ٹاؤن میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، اراکین کونسل، سینیئر اکاؤنٹس آفیسر نعیم یوسفی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی ودیگر افسران موجود تھے، بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں 2 ارب، 9 کروڑ، 2لاکھ 8 ہزار 951 سو روپے جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے 82 کروڑ 84 لاکھ روپے جبکہ مصارف سائرکی مد میں 22 کروڑ، 71 لاکھ، 49 ہزارروپےکی رقم مختص کی گئی ہے، مرمت ودیکھ بھالکی مدمیں 29کروڑ، 74 لاکھ روپئے جبکہ حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق ماحولیاتی آلودگی، ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے صدر ٹاؤن کے بجٹ میں 50لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید