کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نےکہا ہے کہ پاکستان - قازقستان بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے ایف پی سی سی آئی کی مسلسل کوششیں حوصلہ افزاء نتائج دینے میں کامیاب رہی ہیں، پاکستان اور قازقستان کےدرمیان براہ راست پروازیں شروع ہو چکی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کمرشل بینکنگ چینل قائم ہو چکا ہے ،ٹی آئی آر کے تحت زمینی کارگو کی آمد و رفت شروع ہو چکی ہیں۔