گھر پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد

September 28, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کے مقدمہ نمبر 19/2023 میں نامزد ایک ملزم کی نشاندہی پر ایف آئی اے ٹیم نے حساس ادارے اور پولیس کے ہمراہ عزیزسیکھانامی ملزم کی رہائش گاہ پی ای سی ایچ ایس پر چھاپے کے دوران 2کروڑ 60لاکھ روپے،23,000امریکی ڈالرز، 5لاکھ40روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور2موبائل فونز برآمد کر لیے ، ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے تما م کرنسی تکیے کے غلافوں میں چھپائی ہوئی تھی ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔