کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نےایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی کارستانیوں کے باعث جن بچوں کے ہاتھوں میں کھلونے اور کتاب ہونی چاہئے تھی، لیکن افسوس کہ ان کے ہاتھوں میں راکٹ لانچر کے گولے پکڑادیئے گئے ، کندھ کوٹ کے گاؤں میں راکٹ لانچر کے گولے پھٹنے سے معصوم بچوں ، خواتین سمیت 8 انسانوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک ہے ،سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ واقعی کی تحقیقات کرکے ملوث جرائم پیشہعناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، اور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کو سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں اور زرداری لیگ نے پر امن سندھ کو دہشتگردی قتل و غارتگری میں مبتلا کردیا ۔