کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپر ہائی وے پر موٹرسائیکل سوار 4 مسلح ملزمان نے بیرون شہر سے آنے والی بس کے 45 مسافروں ،کورنگی میں ڈکیتوں نے شہریوں کو لوٹ لیا ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علی الصباح اوستہ محمد سے کراچی آنے والی انٹرسٹی بس کےمسافروں کے مطابق بس اسٹاپ پر مسافروں کو چھوڑ کرروانہ ہو رہی تھی کہ مسلح ملزمان نے مسافروں سے موبائل، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں، ملزمان بس کی چابی بھی ساتھ لے گئے،مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے منزل تک پہنچایا گیا،واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ، ایس ایچ او ممتاز مروت کے مطابق 10 سے 15 افراد سے لوٹ مار کی گئی ہے،دوسری جانب کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈاکو پانچ شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے،علاقہ مکینوں کے مطابق 8 ملزمان نے اطمینان سے شہریوں کو لوٹا اور پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی وہاں سے فرار ہو گئے۔