کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی نمبر 6 میں مسجد میں پیش امام مقرر کرنے پر جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او شمشاد چاچڑ کے مطابق تمام افراد لاٹھی،پتھر اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔