اسلام آباد(اے پی پی)افغانستان طویل عرصے سے منشیات کی عالمی تجارت کا گڑھ ہے اور آج افغانستان افیون‘ہیروئن اور کرسٹل میتھ جیسی مہلک منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ افغانستان میں تیار کی جانے والی کرسٹل میتھ پاکستان کے لیے بڑا خطرہ ہے۔دنیا کی تقریباً 85فیصد افیون کی کاشت افغانستان میں کی جاتی ہے ۔