نواب شاہ(حمد انور شیخ بیورو رپورٹ) نواب شاہ میں 20بچوں کی موجودگی بھی شادی میں رکاوٹ نہ بن سکی جھول کی رہائشی 11بچوں کی ماں رانی اور نو بچوں کا باپ چیتن بھیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تفصیلات کے مطابق بھیل برادری کی جھول کے وارڈ نمبر 3کی رہائشی گیارہ بچوں کی ماں 43سالہ رانی اور نو بچوں کے باپ چیتن نے پسند کی شادی رچا لی، دونوں میاں بیوی نے پریس کلب جام صاحب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوش و حواس اور رضا مندی سے شادی کی ہے اب انہیں رانی کا سابقہ شوہر راموں بھیل اور ان کے رشتہ دار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ رانی نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سابقہ شوہر راموں اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس نے گھر سے بھی نکال دیا تھا اب انہوں نے شادی کی ہے تو وہ ان کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ راموں اور اس کے رشتہ داروں کے خوف سے وہ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔