ملتان( سٹاف رپورٹر) بزم حنانہ و متحدہ مجلس شہریان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں سالانہ میلادالنبی کانفرنس کا انعقادکیاگیا میلادالنبی کانفرنس سے دربارعالیہ غوثیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ غلام جیلانی آفتاب، دربارعالیہ نقشبند بلال پورشریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ خواجہ زبیرنقشبندی،تقریب کے میزبان حافظ محمد ظفرقریشی حامدی نے کہا کہ حضورکی ولادت کا جشن منانے والے دونوں جہانوں میں کامیاب و کامران ہونگے حضور کا میلادمنانے سے رزق میں اضافہ اور گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے ۔