ملتان( سٹاف رپورٹر) واسا کی جانب سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ریکوری،انجینئرنگ افسران ،پولیس فورس اور بھاری مشینری پر مشتمل ٹیمیوں نے15 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے درجنوں کنکشن منقطع کر دئیے، تمام ریکوری افسران کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا دیئے جانے والے ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔