کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ اور سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ جب تک پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ برادرانہ اور تجارتی تعلقات نہیں بڑھاتا ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر اثرنوغور کرنے کے ساتھ ایران سے پٹرول، ڈیزل اور گیس کا کاروبار حکومتی سطح پر کیا جائے کیونکہ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی وجہ سے ہم نے اپنا سب کچھ برباد کردیا ہے ہماری معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں امریکہ اور عالمی اداروں سے جان چھڑانی ہوگی اور اپنے ہمسایوں سے تعلقات استوار کرنے ہوں گے۔