ماہرہ خان نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

October 03, 2023

اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی اور شوہر کی تصویر اور شادی کی ویڈیو پوسٹ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے دو الگ پوسٹس کیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ اور اُن کے شوہر سلیم کریم موجود ہیں، دوسری میں شادی کی تقریب کے یادگار لمحات پر مبنی ہے۔

ان کی شادی کی ویڈیو والی پوسٹ پر اداکارہ مایا علی، اداکارہ ایمن خان، اداکارہ منال، اداکارہ عروہ حسین اور اداکارہ صبور علی سمیت دیگر نے مبارکباد کا پیغام دیا۔

ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم ساتھ شادی کی ہے، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔