راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ مورگاہ کو محمد افضال نے بتایا کہ سائل اپنے والد محمداعجاز ،والدہ تاج بی بی اور اپنی زوجہ کے ساتھ اڈا پر گاڑی سے اترے اور روڈ کے کنارے کھڑے تھے کہ ہائی کورٹ والی سائیڈ سے ایک ویگن انتہائی تیز رفتاری سے زگ زیگ کرتی ہوئی آئی ، ایک رکشہ کو ٹکر ماری اور پھر سائل کے والد محمد اعجاز کو ٹکر ماردی ۔ گاڑی نے سائل کی والدہ، اسے اور اسکی زوجہ کو بھی ٹکر ماری۔ والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کا نام محمد تحسین معلوم ہوا۔