راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 101 وارداتوں میں شہری 6گاڑیوں 40موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،13افرادسےان کے موبائل جھپٹ لئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو تین گاڑیوں، گیارہ موٹرسائیکلوں،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، بکریوں ، ایل ای ڈیز، موبائلزسے محروم کردیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں شاہد مختار کی گاڑی مالیتی ایک کروڑ 20لاکھ روپے ،موچی بازارمیں حفیظہ معصوم کی والدہ کے پرس سے سونا مالیتی ایک لاکھ روپے اور ایک لاکھ 47ہزار روپے ،افشاں کالونی میں کرارحیدر کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ 25ہزارروپے، سونا مالیتی 9لاکھ روپے پسٹل اورکیمرہ،آئیڈیل ہومزمیں حافظ شوکت علی کے گھر کے تالے توڑ کر25ہزار روپے اورسونا مالیتی 4لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔ائرپورٹ کے علاقہ فضائیہ کالونی میں دوموٹرسائیکل سوارگاڑی میں انڈے سپلائی کرنے والے احسن قیوم کو روک کراسلحہ کی نوک پرایک لاکھ 30ہزارروپے چھین کر اسے تشدد بناکرفرارہوگئے۔شمس کالونی کے علاقے میں حسن کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ، گھڑیاں اور دیگر سامان ،بھارکہو کے علاقے میں رفیق اور احسان کے گھروں کے تالے توڑ کر نقدی اورگھریلوسامان، نیلور کے علاقے میں اورنگزیب سے نقدی وپسٹل چرا لیاگیا۔ اسلام آباد پولیس نے ایک کروڑ84لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلئے ۔ دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال،پیرودھائی ، بنی ، نیوٹاؤن ، ریس کورس، ،دھمیال، چکری،کوہسار ،مارگلہ ،کراچی کمپنی، سبزی منڈی ،کھنہ ودیگر تھانوں کی حدود میں ہوئیں۔