• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ پر مقدمہ

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) نجی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر دس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ہسپتال کے سکیورٹی آفیسر میراتب نے مقدمہ درج کروایاکہ انکے ہسپتال میں نعمان کو لایاگیاجس کی گردن کافی کٹی ہوئی تھی، ہسپتال انتظامیہ نے اس کا آپریشن کیا، اس دوران اسکے لواحقین بھی آگئے۔ بعدازاں شام چھ بجے آپریشن کے بعد ڈاکٹرممتاز نیازی نے مریض کی حالت خطرے میں ہونے کا بتایا۔رات ایک بجے مریض کے لواحقین نے ہنگامہ کھڑا کردیا، توڑ پھوڑ کی ۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان جھگڑے کے بعد مریض کو ہسپتال سے لے گئے۔
اسلام آباد سے مزید