راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ رسولِ کائنات حضرت محمدِ مصطفیٰؐ نے امن کا جو چارٹر پیش کِیا اس کی نظیر تاریخ انسانی پیش کرنے سے قاصر ہے۔ دہشتگردی اسلام کی ضد اور مسلمان اس کا سب سے بڑا نشانہ ہیں۔انسانیت کو تباہی بچانے کیلئے فکرِ مصطفویؐ کو عام کرنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ختمیِ مرتب حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق کے میلاد کی مناسبت سے مختار ایس او کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ ابوالفضل العباس ہستال فتح جنگ میں میلادِ صادقین سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔جشن سے علامہ سید قمر حیدر زیدی ،علامہ سید باقر علی ، علامہ ریاض حسین ، علامہ اظہر عباس ، علامہ ضیغم مجتبائی، سید قمر رضا ، اعجاز حسین ، غلام فرید جعفر، مطیع الحسنین کاظمی اور اجلال حیدری نے بھی خطاب کِیا۔