54 سماج دشمن پکڑے گئے

November 28, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 10ملزموں کو گرفتار کرکے شراب ، ریوالور اور سات پستول برآمد کر لئے ۔ راول ڈویژن پولیس نے گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے 11ملزموں کو گرفتار کرلیا۔کیپٹل پولیس نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین پیشہ ور بھکاریوں اور 10 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔