بی این پی کی تنظیم سازی مہم، شہید منور جان مینگل یونٹ کا قیام

November 28, 2023

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں موسی کالونی شہید منور جان مینگل یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔پروگرام زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری ہوا پروگرام کے مہمان خاص ضلعی سنئیر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی اور اعزازی مہمان ضلعی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی پرنس رزاق بلوچ اور میر غلام رسول مینگل تھے۔ یونٹ سازی پروگرام سے غلام نبی مری ، ملک محی الدین لہڑی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، پرنس رزاق بلوچ ، میر غلام رسول مینگل رضا جان شاہی زئی، مصطفی مگسی، نومنتخب یونٹ سیکریڑی بلال احمد مینگل ،چیئرمین حنیف محمد شہی ،عامر شاہوانی نے خطاب کیا ۔ یونٹ عہدیداروں کی چناو کے لئے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، پرنس رزاق بلوچ تھے۔میر غلام رسول مینگل کے مطابق یونٹ سیکریڑی بلال احمد ڈپٹی یونٹ سیکریڑی ریاض احمد اور سعد اللہ ضلعی کونسلر منتحب ہوئے ۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر دوست ناصر دہوار فہیم بلوچ صالح رند رحمت اللہ محمد شہی بی ایس او کے امیر حمزہ شاہی زئی پرنس بابل سمالانی علاالدین اور دیگر موجود تھے۔