جامعہ بلوچستان کے طلبا کا تربت واقعے کیخلاف احتجاج ،سریاب روڈ پر ٹریفک جام

November 28, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء نے تربت کے واقعے کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس او کے طلباء نےتربت میں بالاچ کے قتل کے خلاف گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کے سامنے روڈ ڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ گھنٹوں ٹریفک جام رہا ۔ بعد میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور روڈ کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا۔