بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی پر عدالتی احکامات ضروری ہیں، علی احمد کرد

November 29, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و معروف قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ جبری طور پر گمشدہ بلوچ طلباء کی رہائی کیلئے ان کے بنیادی حقوق کے پیش نظر واضح احکامات انتہائی ضروری ہیں ورنہ عوام کا عدالتوں سے پھر کوئی سروکار نہیں رہےگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تقریبا دو سال ہونے کو ہیںکہ مظلوم بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چل رہا ہے اور آج تک حکومت 20 سے زیادہ پیشیوں پر تاریخیں لے چکی ہے اور ہر تاریخ پیشی پہ سرکار کسی نہ کسی بہانے" مثلا ًجھوٹ بول کر " یا کبھی کبھار تو عدالت میں پیش نہ ہو کر " اتنے اہم حساس معاملہ کو آج تک التوا میں ڈال رکھا ہے مگر لگتا ہےکہ اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی اسی لیے جسٹس محسن کیانی نے صرف کچھ دن پہلے بہت واضح انداز میں نگران وزیراعظم کو بمعہ دوسرے وزراء کے عدالت میں پیش ہونے کا کہا ہے اب دیکھتے ہیں کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی کی سماعت میں وزیراعظم پیش ہوتے ہیں یا عدم حاضری پر سنگین نتائج کا سامنا کرتےہیں۔