بیوہ بہن کو پنشن جاری نہ کرنے پر جواب طلب

November 29, 2023

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل بنچ نے دوران ملازمت وفات پانے والے سول سرونٹ محمد ندیم کی بیوہ بہن کو پنشن نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پر چئیرمین ایف بی آر ار سے جواب طلب کرلیا۔فاضل بنچ نے ملک شہباز خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر مینہ آفریدی کی رٹ کی سماعت کی ۔