سی ڈی اےنے پارک انکلیو ہا ؤسنگ سکیم کی سکیورٹی واپس لے لی، مکین سراپا احتجاج

November 29, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے پارک انکلیو ہا ؤسنگ سکیم کو دی گئی سکیورٹی اچانک واپس لے لی۔ مکینوں نے اس فیصلہ کو بلا جواز اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ مکینوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے حسب سابق سکیورٹی فر اہم کی جا ئے۔ مکینوں کے ایک وفد نے چیئر مین کیپٹن (ر) انوار الحق سے ملاقات بھی کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سکیورٹی واپسی کا فیصلہ واپس لیا جا ئے کیونکہ اس سے مکینوں میں عدم تحفظ کا احساس پیداہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ گیٹڈ کمیو نٹی تصور کے منافی ہے جو بروشر میں دیاگیا تھا۔ ابھی تک گیس اور پی ٹی سی ایل کی سپلائی بھی نہیں دی گئی۔