بیٹے کے علاج میں مدد کی جائے، شہری

November 29, 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نئی آبادی بہارہ کہو کے رہائشی اشفاق ملک نے اپنے بیٹے کے نفسیاتی علاج کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب شخص ہوں اور اس کے علاج کے اخراجات کی استطاعت نہیں ہے۔ انہوں نے مخیر افراد اور بیت المال سے اپیل کی کہ اس کے بیٹے کاعلاج کرایا جائے۔ اس ضمن میں فون نمبر 03345092743 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔