چھ پاکستانی والی بال پلیئرز کے غیر ملکی لیگز سے معاہدے

November 30, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا غیر ملکی لیگز سے معاہدہ ہوگیا ہے ، اس وقت ایمل خان، مصور خان، عثمان فریاد علی، مراد جونیئر، مراد جہاں سینئر اور آفاق خان غیر ملکی لیگز میں کھیل رہے ہیں۔ دو اور کھلاڑی ظہیر کو لبنان کے کلب سے جبکہ فخر کو قطری کلب سے آفر ملی ہے۔