جناح اسپتال ایمرجنسی کے باہر 6 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر ملزمان فرار

November 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نا معلوم کار سوار ملزمان جناح اسپتال ایمرجنسی کے باہر 6 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا ، عینی شاہدین کے مطابق کار میں 2 افراد سوار تھے،جاں بحق بچے کی لاش پر زخموں کے نشانات واضح ہیں عینی شاہد کا کہنا ہےکہ ڈرائیور نے بوکھلاہٹ میں اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی ٹکر ماری، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش اور سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا، پولیس کے مطابق نامعلوم کار سوار کارنمبر BMT۔868 میں جناح اسپتال کے ایمرجنسی کے باہر 6 سالہ بچے راول کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا، تاہم جائے وقوعہ معلوم نہیں ہو سکا، لاش پر زخموں کی نشانات ہیں ،پوسٹ مارٹم میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو ئی ہے۔