پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے، جماعت اسلامی

November 30, 2023

لاہور(خبرنگار،نیوزرپورٹر) سرپرست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے۔ بنو قابل پروجیکٹ میں مفت فنی تعلیم کیلئے نوجوان 7 دسمبر تک رجسٹریشن مکمل کروائیں۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری روایات کی امین، کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت رکھتی ہے۔