دارالحکومت میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 40ٹرک سامان ضبط

November 30, 2023

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ڈی ایم اے کی طرف سے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں 40 سے زائد ٹرک سامان ضبط کیا گیا ۔ آپریشن میں میلوڈی مارکیٹ ،آبپارہ، میلوڈی ،آبپارہ،جی7 ، جی8 ،ایف8 ، آئی8 ، ایف10 ،ایف11 مراکز سے فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس پر غیر قانونی طور پر قائم کردہ ریسٹورنٹس کی طرف سے قائم کردہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔ڈی ایم اے کی طرف سے تمام ریسٹورنٹس کو بارہا اوپن سپیسز کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جاتا رہا اور مارکیٹس میں متعدد بار اعلانات کروائے گئے تھے ۔