نان بائی ایسو سی ایشن کا یکم دسمبر سے روٹی ، نان کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کا اعلان

November 30, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی )نان بائی ایسو سی ایشن کی جانب سے یکم دسمبر سے روٹی ، نان کی قیمت میں5 روپے اضافہ کا اعلان کر دیا گیا۔ ایسو سی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ آٹا، میدہ اور گیس سلنڈر کی قیمت میںروز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سےیکم دسمبر سے روٹی کی قیمت 25 روپے سے بڑھا کر 30 اور نان کی قیمت 30 سے بڑھا کر35روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی بندش سے بھی مسائل کا سامنا ہے۔