غزہ میں نسل کشی کیخلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا احتجاج

November 30, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)فلسطینی ماؤں اور معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی اورغزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف بدھ کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر خواتین اور بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ہسپتالوں میں معصوم بچوں اور مریضوں کے قتل عام، ہسپتالوں پر غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔